بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد سے جاری تنازع کے درمیان نئی پوسٹ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے محبت اور خاندان سے متعلق پیغام لکھا ہے۔
کرینہ کپور نے لکھا کہ اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے، منفی چیزوں کو پسِ پشت ڈال کر خوشی کو گلے لگانا۔
اداکارہ نے لکھا کہ اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ محبت اور خاندان کا جشن منا رہی ہوں، محبت سب فتح کر لیتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد سے کرینہ کپور میڈیا اور اپنے کام سے دور تھیں تاہم اب انہوں نے باقاعدہ طور پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔