بارکھان میں بس مسافروں کے قتل کے واقعے میں جاں بحق لودھراں کے نوجوان اجمل کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوے محمد اجمل کا تعلق لودھراں سے تھا۔
اجمل کی نمازِ جنازہ پپلی والا کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔
مقتول اجمل کے والد اللّٰہ وسایا کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں، ایک ہی بیٹا کمانے والا تھا جس سے گھر کا نظام چل رہا تھا۔
انہوں نےحکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمارے گھر کا معاش کا مسئلہ حل کرے اور بیٹے کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دے۔