• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے آج ملنے نہیں دیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے: سہیل آفریدی

خیبر پختون خوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ آیا، عدالتی حکم کے باوجود بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملنے نہیں دیا گیا تو توہینِ عدالت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ہدایت پر عوام کو رمضان میں ریلیف دینے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنگاپور میں ریونیو گروتھ ریٹ 28 فیصد جبکہ کے پی میں 55 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید