بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین خانم بھائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
ان کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری، فتح اللّٰہ برکی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
جیل حکام کی اجازت پر صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء ملاقات کے لیے جیل کے اندر روانہ ہوں گے۔