• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کی اشتہاری ملزم جمال ناصر چیمہ کو چھپا کر عدالت لے جانے کی کوشش، پولیس


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے مبینہ طور پر 9 مئی کے اشتہاری ملزم جمال ناصر چیمہ کو اپنی گاڑی میں چھپا کر عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی۔ 

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ایوب عدالت کے باہر پولیس نفری دیکھ کر اپنی گاڑی لاہور کی طرف لے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پیش ہونا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمر ایوب جمال ناصر چیمہ کو لے کر ہوٹل سے عدالت روانہ ہوئے، اطلاع ملنے پر نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر عمر ایوب گاڑی لاہور کی طرف لے گئے۔

جمال ناصر چیمہ 9 مئی کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، جمال ناصر چیمہ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید