لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8 متاثرین کو کچھ دیر میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، 2 نرسوں کے ہڈی کے آپریشن کرنا پڑیں گے جبکہ ایک کی ہڈی پر پلاسٹر چڑھایا جائے گا۔
واقعے کی تحقیقات کیلئے پروفیسر ابرار اشرف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔