راز ……
آج میں آپ کو راز کی بات بتاتا ہوں،
ممتاز مصور شاہد رسام نے کہا۔
میرے پاس ایک ٹوٹا ہوا برش ہے،
بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میں ہمیشہ اسی سے پینٹنگ بناتا ہوں۔
چلیں میں بھی آپ کو راز کی بات بتاتا ہوں، میں ہنسا۔
میرے پاس ایک ٹوٹی ہوئی پنسل ہے۔
بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میں ہمیشہ اسی سے کہانی لکھتا ہوں۔
چلیں میں بھی آپ کو راز کی بات بتاتا ہوں، ڈوڈو مسکرایا۔
میرے پاس ایک ٹوٹا ہوا کرکٹ بیٹ ہے۔
بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میں ہمیشہ اسی سے بیٹنگ کرتا ہوں۔