• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، لاش سے نمونے حاصل، سرد خانے منتقل


نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی لاش سے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قبر سے مصطفیٰ عامر کی لاش نکالنے کے بعد نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کی گئی۔

اس موقع پر مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان موجود تھے۔


جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ دیا اور نمونے لینے کے بعد لاش ایدھی حکام کے حوالے کر دی گئی۔

خط کے متن کے مطابق ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی، رپورٹ مثبت ہوئی تو لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ لاش قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی این اے کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں، لاش بہت زیادہ جلی ہوئی ہے وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکے گا۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ نمونے لینے کے لیے بہت زیادہ مشکل ہوئی، 3 سے 7 دن میں ڈی این اے کی رپورٹ آ جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید