• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی 

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف پاکستان پہنچ گئے، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔

ازبکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ازبک صدر شوکت مرزایوف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم اور ازبک صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کے ہمراہ ملاقات ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزایوف ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلوں کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

دونوں رہنما پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید