• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری، بلوچستان بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان کردیا، کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری ہونے کی تصدیق کردی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں آپریشن میں 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، اسلحہ بھی برآمد ہوا، شہر میں آج انٹرنیٹ ڈیٹا بحال ہوجائے گا۔

شاہد رند نے کہا کہ جن علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہے وہاں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے، نوشکی میں جن سڑکوں کو نقصان پہنچا، اُن کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ نوشکی اور مستونگ میں جیل پر حملوں میں تقریباً 60 قیدی فرار ہوئے، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید