• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر دپیکا کے مشہور فلمی سین میں جلوہ گر

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے بھارتی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کا مشہور زمانہ انٹری سین دوبارہ تخلیق کر کے جلوے بکھیر دیے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہانیہ عامر اپنی اداکاری، دلکش شخصیت اور سوشل میڈیا پر مقبولیت کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں۔

 ان کے ڈرامے میرے ہمسفر اور کبھی میں کبھی تم نے انہیں ایک بین الاقوامی شہرت بخشی ہے، وہ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں، اور ان کے لاکھوں مداح انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مشہور انٹری سین کو دوبارہ تخلیق کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

دپیکا نے اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم میں شانتی پریا کا کردار نبھایا تھا، جو ایک یادگار کردار بن چکا ہے، فلم کا وہ سین جس میں دپیکا ایک گلابی رنگ کے لباس میں گاڑی سے باہر آتی ہیں اور ہاتھ ہلا کر مداحوں کو دیکھتی ہیں، بھارتی سنیما کا ایک آئیکونک لمحہ سمجھا جاتا ہے۔

ہانیہ عامر نے دپیکا کے اس مشہور سین کو اپنے انداز  میں دوبارہ پیش کیا ہے۔

 اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک شاندار سنہری گاؤن میں جلوہ گر ہوئی ہیں اور بالکل اسی انداز  میں گاڑی سے اتر کر ہاتھ ہلایا، جیسے دپیکا نے کیا تھا۔

ہانیہ عامر کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، یہ ری کری ایشن دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کے اسٹائل اور خود اعتمادی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

انسٹاگرام پر  شیئر کی گئی ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی ہے، مداحوں نے ہانیہ عامر کو دپیکا پڈوکون سے مشابہہ قرار دیا ہے۔

بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کسی بھی بالی ووڈ ڈیوا سے کم نہیں ہیں اور ان کا انداز کسی بھی بین الاقوامی اسٹار جیسا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید