• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4200 کروڑ کمانے والے بھارتی فلم ڈائریکٹر کا نام کیا؟

کیا آپ بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر کا نام جانتے ہیں؟ جن کی فلموں نے 4 ہزار 200 کروڑ کمائے۔

بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹرز کی لسٹ میں سب سے ٹاپ پر سنجے لیلا بھنسالی، راج کمار ہیرانی، کرن جوہر اور روہیت شیٹی تک نہیں ہیں۔

بھارتی باکس آفس پر اس ڈائریکٹر نے بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا، اُن کی فلم ہی کامیابی کا پیمانہ بن گئی ہے۔

بالی ووڈ نے اگرچہ بھارتی سنیما پر غلبہ حاصل کر رکھا ہے لیکن ساؤتھ انڈسٹری کے اس ڈائریکٹر کی 12 فلموں نے 4 ہزار کروڑ سے زائد کمائی کی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے اس نامور ڈائریکٹر کا نام ایس ایس راجا مولی ہے، اُن کی ہر فلم کامیاب رہی، اس میں باہو بلی سیریز اور ٹرپل آر بھی شامل ہیں۔

فلم انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز کی فہرست مرتب کی جائے تو دوسرے نمبر روہت شیٹی آتے ہیں، جن کی فلموں نے 3 ہزار 200 کروڑ کا بزنس کیا۔

اس فہرست میں شہرہ آفاق فلم سیریز پشپا کے ڈائریکٹر سوکومار تیسرے نمبر پر آتے ہیں، جن کی فلموں نے مجموعی طور پر 2 ہزار 650 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔

بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر ایس ایس راج مولی، فائل فوٹو
بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر ایس ایس راج مولی، فائل فوٹو


انٹرٹینمنٹ سے مزید