• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹنگ کیلئے بینکاک جانے والی اداکارہ کی وہیل چیئر پر بھارت واپسی

شوٹنگ کےلیے بینکاک جانے والی بھارتی اداکارہ ارونا ایرانی بھارت واپس وہیل چیئر پر پہنچیں۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کو ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر دیکھا گیا۔ 

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارونا ایرانی کو بینکاک میں گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد سے وہ دو ہفتوں تک وہاں زیر علاج رہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں ارونا ایرانی کے ہاتھوں میں بیساکھیاں بھی تھیں۔ 

پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ "علاج کے بعد اداکارہ وہیل چیئر اور بیساکھیوں تک محدود ہوگئی ہیں۔ کچھ آرام کے بعد وہ بھارت واپس لوٹ آئی ہیں۔ انہیں شدید تکلیف ہو رہی ہے لیکن اب وہ ممبئی میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں صحت یاب ہو رہی ہیں۔"

تاہم ارونا ایرانی نے ابھی تک خود اس حادثے پر کوئی بیان نہیں دیا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید