• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، علاقائی امن و استحکام سب کے مفاد میں ہے۔

تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، سائنس و ٹیکنالوجی، سفارتی پاسپورٹ، نوجوانوں کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کیے گئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی زون میں سرمایہ کاری ممکن بنائیں گے، ازبکستان کو کراچی اور لاہور سے منسلک کریں گے۔

ازبکستان بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے مائنز اور منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کےلیے گیم چینجر ثابت ہوگا، دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

 ازبک صدر نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی روابط بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات ہوئی۔

کانگریس سینٹر تاشقند پہنچنے پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید