• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جس نے کراچی میں ہماری سیٹ واپس کی، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر: فوٹو فائل
بیرسٹر گوہر: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 175 سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت نے بھی ہمارے حق میں بات نہیں کی تھی، جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جس نے کراچی میں ہماری سیٹ واپس کی۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی عوامی پاور پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے جیل میں ہیں، انتخابات کے دوران ہمیں کنونشنز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کروالی گئی، ایسا ہونا چاہیے جس میں سسٹم کی ہار نہ ہو، ترمیم کے وقت ہم مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہتے ہیں، ترمیم ہر صورت واپس ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا یہ سب پی ٹی آئی گزشتہ دو سال سے دیکھتی آئی ہے، آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے میں لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، پاکستان میں 175 جماعتیں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آئین میں یہ ضرور لکھا ہے کہ مدت پانچ سال ہوگی، آئین میں یہ بھی لکھا ہے کہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروائے جا سکتے ہیں، اسمبلی کے رولز میں حلف سے متعلق واضح لکھا ہے کہ رولز کی پاسداری کریں گے، ہمیں تعین کرنا ہوگا  کہ ہمیں تاریخ کی کس سمت کھڑا ہونا ہے۔

قومی خبریں سے مزید