• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی آج ملنا چاہتے تھے، ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عمر ایوب

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ایک گھنٹے سے اڈیالا جیل کے باہر کھڑے ہیں، ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہماری ملاقات عدالتی احکامات پر ہونی تھی۔

راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ سمیت چھ پارٹی رہنماؤں کے نام خود دیے تھے، بانی پی ٹی آئی آج ہمارے ساتھ ملنا چاہتے تھے۔ 

انھوں نے کہا کہ اڈیالا جیل انتظامیہ نے ہمیں ملنے نہیں دیا، جنید اکبر، صاحبزادہ حامد رضا، کنول شوزب، تیمور جھگڑا اور میں ملنے آئے تھے۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ جیل ٹرائل کی سماعتوں کی لمبی تاریخیں ڈالی جا رہی ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی تھی ان کے سامنے ساری صورت حال رکھی تھی۔ 

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ماتحت عدالتیں لمبی تاریخیں دے رہی ہیں، چیف جسٹس سے درخواست کی تھی بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہم نے چیف جسٹس کے سامنے اپنے تمام اسیران کے مسائل رکھے تھے، آج اپوزیشن نے آئین اور قانون کی حکمرانی کے بارے میں بات کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید