کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ملک میں پہلی مرتبہ قومی یوتھ گیمز کرانے کی منظوری دی ہے جس میں 14سے 17 برس کے بوئز اور گرلز کھلاڑی حصہ لیں گے، گیمز7سے13ستمبر تک لاہور میں ہوں گے۔