پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مجھے ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ دی گئی۔
حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کی بہت تعریف کی گئی، میرا بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے موازنہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میری فلم سمیرن حال ہی میں بھارت میں ریلیز ہوئی ہے اور ناظرین کو یہ فلم پسند آئے گی۔
میرا کی خود اعتمادی اور بھارتی اداکاراؤں سے موازنے پر ان کے خیالات نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں مداح اور ناقدین دونوں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کچھ مداحوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ دیگر نے ان کی خود ستائشی پر تنقید کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ میرا جی بس کریں، یہ کافی ہے، دوسرے نے کہا کہ براہِ مہربانی مادھوری کی توہین نہ کریں۔
کچھ مداحوں نے میرا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ میرا خوبصورت ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میرا نے بھارتی اداکاراؤں سے موازنے پر بات کی ہو، ایک سابقہ انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے پسند ہے جب لوگ میرا موازنہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ میرا شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔