• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد امام الحق کا کھلاڑیوں کے جھگڑے سے متعلق پرانا انٹرویو وائرل

امام الحق— فائل فوٹو
امام الحق— فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد امام الحق کا کھلاڑیوں کے آپس میں جھگڑے سے متعلق دیا گیا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا ہے۔

امام الحق نے کچھ عرصے پہلے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں اُن سے ایک سیگمنٹ میں ٹیم کے کپتان سے متعلق سوال کیا گیا۔

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا تھا کہ کیا جواب دوں میں اس سوال کا؟ کپتانی کے لیے کوئی نام ہی ذہن میں نہیں آ رہا، سب ایک دوسرے سے  لڑ رہے ہیں۔

امام الحق نے مزید کہا کہ میرے خیال میں رضوان میں کپتانی کی اچھی صلاحیتیں ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ رضوان بیرونِ ملک دوروں پر ہوٹل میں نماز کے لیے کمرے کا انتظام کرواتے ہیں، نماز کے اوقات بتانے کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بناتے ہیں، نماز کے وقت سب کھلاڑیوں کو نماز کے لیے اکٹھا کرتے ہیں اور جس کمرے کو نماز کی ادائیگی کے لیے منتخب کرتے ہیں وہاں پر ہوٹل کے غیر مسلم عملے کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہیں۔

امام الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے رضوان کی یوں آگے بڑھ کر سب کھلاڑیوں سے نماز کی پابندی کروانے کی عادت اچھی لگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران قومی ٹیم کے کئی کپتان تبدیل کیے گئے مگر ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی بلکہ کھلاڑیوں کے آپس میں اور کوچز کے ساتھ جھگڑوں کی خبریں سامنے آتی رہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید