چیمپئنز ٹرافی کے دسویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں 3 رنز پر گر گئی جب رحمان اللّٰہ گرباز صفر پر بولڈ ہوگئے۔
بعدازاں افغان بیٹرز نے پارٹنرشپ قائم کر کے 11 اوورز میں ٹیم کا اسکور 62 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد 14ویں اوور میں افغان ٹیم کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
حشمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ رنز کریں، اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں اس پر بات کی ہے۔
بعدازاں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ امید ہے کہ اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔