سپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں مزید 5 ججوں کے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
آئینی بینچ کے مزید 5 ججوں میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس صلاح الدین پنہور بھی آئینی بینچ کا حصہ بن گئے، 5 ججوں کی شمولیت کے بعد سپریم کورٹ آئینی بینچ کے ارکان کی تعداد 13 ہوگئی۔
آئینی بینچ میں بلوچستان سے ایک، خیبر پختونخوا سے 2 جبکہ سندھ اور اسلام آباد سے 1، 1 جج کو شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ میں مزید 5 ججز شامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی، آئینی بینچ میں مزید 5 نام شامل کرنے کی رائے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے دی۔
جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ نے مخالفت کی، پی ٹی آئی کے دو ممبران علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی، چاروں ممبران نے رائے دی سپریم کورٹ کے تمام ججز کو آئینی بینچ میں شامل کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئینی بینچ میں ججز شامل کرنے کیلئے طریقہ کار طے کرنے کا مطالبہ کیا، آئینی بینچ میں کون سے ججز ہوں یہ اختیار سربراہ آئینی بینچ کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔