• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: افغانستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل، فاتح ٹیم کی سیمی فائنل میں جگہ پکی

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں اہم میچ آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔

آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ دونوں کےلیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا، جو ٹیم جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

اگر افغانستان ٹیم ہاری تو ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا بلکہ اُسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ابھی تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ رن ریٹ افریقہ کا بہتر ہے۔

اگلے میچ کےلیے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں کی جبکہ بارش کے باعث افغانستان کی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللّہ شاہدی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو ہراسکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بیٹر مارنوس لبوشین نے کہا کہ اُن کے بیٹر فارم میں ہیں، گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید