اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات سنگل بینچ ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کام کرے گا، سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہو گا، پیر تا جمعرات ڈویژن بینچ میں عدالتیں 12 سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی۔
ہائی کورٹ میں جمعے کے دن کیسز کی سماعت ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہو گی، ہفتے کے روز کوئی سماعت نہیں ہو گی اُس روز ججز اپنے حکمنامے لکھیں گے۔
پیر تا ہفتہ ہائی کورٹ کے دفاتر 9 بجے سے ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے، جمعے کو ہائی کورٹ کے دفاتر 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے عدالتی اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق سیشن کورٹ میں پیر تا ہفتہ عدالتیں 9 بجے سے دن ڈھائی بجے تک کام کریں گی، جمعے کو سیشن عدالتیں 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گی۔