• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے 5 سابق وزرائے دفاع کو صدر ٹرمپ کے فوجی افسران سے متعلق اقدام پر تشویش

امریکا کے 5 سابق وزرائے دفاع نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ فوجی افسران سے متعلق اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سابق امریکی وزرائے دفاع نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلیٰ فوجی افسران کی برطرفیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق وزیر دفاع جیمز میٹس سمیت 5 اہم شخصیات نے کانگریس کو خط لکھا، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو بلاجواز اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا گیا۔

ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل سی کیو براؤن، نیوی کی سربراہ ایڈمرل لیزا فرانچیٹی اور ایئر فورس کے نائب سربراہ جنرل جیمز سلیف کو برطرف کر دیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ یہ برطرفیاں فوج کو سیاسی بنانے اور صدر کے اختیارات کو بے لگام کرنے کی کوشش لگتی ہیں۔

سابق وزرائے دفاع نے مطالبہ کیا کہ کانگریس ٹرمپ کے فوجی برطرفیوں کے فیصلے کی مکمل وضاحت طلب کرے اور نئے فوجی نامزد افراد کی تصدیق روک دے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید