ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو مسلمانوں اور ایرانیوں کے خلاف گہری دشمنی قرار دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ صرف مذہب اور قومیت کی بنیاد پر ایرانی شہریوں کے داخلے پر پابندی ناصرف امریکی فیصلہ سازوں کی ایرانی عوام اور مسلمانوں سے شدید دشمنی ظاہر کرتی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ حکم نامے کے تحت آئندہ ہفتے سے افغانستان، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔