• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی وہ فلم جس نے ششی کپور کا خواب توڑ دیا

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی فلم عجوبہ نے ششی کپور  کا خواب توڑ دیا تھا۔

امیتابھ بچن نے کئی فلموں میں کام کیا، کچھ ہٹ ہوئیں اور کچھ فلاپ، انہوں نے ششی کپور کے خوابوں کے ایک پروجیکٹ میں بھی کام کیا تھا، جو ایک بڑا ناکام ثابت ہوا۔ اس فلم میں امیتابھ بچن نے 'شعلے' کے گبر پر ایک چال چلی تھی۔

یہ فلم 1991 میں بھارت میں ریلیز ہوئی، جس کا نام ’عجوبہ‘ تھا جو ایک فینٹسی فلم تھی۔ ان دنوں فینٹسی فلموں پر کام کرنا فلم سازوں کےلیے ایک بڑا خطرہ تھا، لیکن ششی کپور نے یہ خطرہ مول لیا۔ یہ ششی کپور کی بطور ہدایتکار پہلی اور آخری ہندی فلم ثابت ہوئی۔

عجوبہ سے پہلے ششی کپور نے ’36 چورنگی لین‘، ‘کلیُگ‘ ‘وجیتا‘ اور ’اتسو‘ جیسی فلمیں بنائیں۔ ان فلموں نے انہیں ایک کامیاب فلم ساز کے طور پر شہرت تو دی، لیکن چونکہ یہ فلمیں عام ناظرین کی پہنچ سے دور تھیں، اس لیے زیادہ بزنس نہیں کرسکیں، خاص طور پر ’اتسو‘ نے ششی کپور کو بہت بڑا مالی نقصان پہنچایا۔ جس کے نقصان سے باہر نکلنے کےلیے انہوں نے ’عجوبہ‘ بنائی، لیکن یہ بھی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔

عجوبہ سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم ایک ہند، روسی پروجیکٹ تھی، جو روسی اور ہندی زبانوں میں بنائی گئی۔ روس میں یہ فلم جولائی 1990 میں اور بھارت میں اپریل 1991 میں ریلیز ہوئی۔

فلوم عجوبہ کا ایک منظر
فلوم عجوبہ کا ایک منظر

فلم عجوبہ کو روس میں زبردست کامیابی ملی، مگر بھارت میں یہ بری طرح ناکام رہی۔ اس ناکامی نے سب سے زیادہ ششی کپور کو متاثر کیا۔

فلمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ششی کپور  نے اس فلم کےلیے 5 سے 6 سال دیے، لیکن فلم کی ناکامی کے بعد وہ نا صرف سنبھل نہیں پائے بلکہ کوئی اور فلم بھی نہیں بنا سکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید