• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور سی ٹی ڈی سندھ کی ملیر میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

رینجرز اور سی ٹی ڈی سندھ نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ 

اس حوالے سے کراچی سے ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق بلوچ ریپبلکن آرمی سے ہے، ملزم 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر کے گروپ میں شامل ہوا۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم نے 2016 میں ساتھیوں کے ساتھ ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ملزم گرفتاری سے بچنے کےلیے 2020 میں بیرون ملک فرار ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید