• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں سمسٹر کے امتحانات آج سے شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے امتحانات ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بیک وقت آج سے شروع ہو رہے ہیں۔

اِن امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود ہے، جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 3 مارچ سے 28 مارچ تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، عید کے بعد پہلا پرچہ 3 اپریل کو ہو گا اور یہ امتحانات 11 اپریل تک جاری رہیں گے۔

امتحان کے حوالے سے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں، رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ کے بغیر کسی طالب علم کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید