• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے، اپوازیشن کا نہیں چلایا جاتا، اسد قیصر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے جبکہ اپوزیشن کی نہیں چلائی جاتی۔

اسد قیصر نے چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہاں بیٹھے ہوئے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے، ہمیں جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈرز کے کیسز دو سال سے چل رہے ہیں، ریکاڈر عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا، حیلہ بہانہ کیا جا رہا ہے، عدالت انصاف نہیں دیتی تو ہم کہاں جائیں، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ ابھی تک پرڈوکشن آڈر پرعمل درآمد نہیں کروا پا رہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران کے معاملے پر فارن پالیسی کیا ہے، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی طرف سے ایران پر سرائیلی حملے کی مزمت کرتے ہیں، اعجاز چوہدری کا پرڈوکشن آڈر جاری کیا گیا، بانی پی ٹی آئی پر بنائے گیے کیسز بےبنیاد ہیں، جس دن سماعت ہوگی یہ کیسز ختم ہو جائیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے ٹھیک کہا کہ ہم عدالت نہیں جائیں تو کہاں جائیں۔

قومی خبریں سے مزید