• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران (اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر میزائل حملے اور بمباری کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہا ، تاہم اس دوران سفارتکاری کی کوششیں بھی تیز ہوگئی ہیں، ایران کے جوہری پروگرام پر جنیوا میں ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزراء خارجہ جنیوا میں مذاکرات جمعہ کے روز کریں گے،ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات امریکا کے تعاون سے کئے جائیں گے۔ایران کے جوہری پروگرام پر جنیوا میں ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزراء خارجہ جنیوا میں مذاکرات جمعہ کے روز کریں گے،ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات امریکا کے تعاون سے کئے جائیں گے۔ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی کل جمعہ کے روز طلب کرلیا گیا ہے ، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے ایرانی درخواست کی حمایت کی تھی ۔ دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران میں 40مقامات پر بمباری کی ہے جبکہ ایران نے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل اور ڈرونز سے حملے کئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دفاعی میزائل نظام نے پانچواں ایف 35طیارہ اور ایک ڈرون مار گرایا ہے، اسرائیلی حکام نے اپنا ایک ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید