کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے علاقےجوائنٹ روڈ پر گیرج کلینر محمد عمران کے سرکاری گھر میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب اہلِ خانہ سو رہے تھے۔
دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث گھر میں موجود 1 خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔