• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نک جونس نے پریانکا چوپڑا کی والدہ کو شادی کیلئے کیسے منایا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جب خود سے 10 سال چھوٹے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تو یہ جوڑی عمر میں اتنے زیادہ فرق کی وجہ سے سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

اب حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے لیکن لوگ اسے مسئلہ بنانا چاہتے ہیں۔

اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ شادی کرنے کے لیے دو لوگوں کے دل اور دماغ ملنے چاہئیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب نک جونس سے میری پہلی بار ملاقات ہوئی تو میں  انہیں بالکل نہیں جانتی تھی۔

مدھو چوپڑا نے بتایا کہ جب پریانکا نے نک جونس سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تو نک جونس نے پہلی ملاقات میں مجھے متاثر کرنے کے لیے ایک نیا گانا کمپوز کیا جو اُنہوں نے پریانکا چوپڑا کے لیے لکھا تھا اور وہ اب بھی اکثر وہ گانا گاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید