نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ نے گریڈ 21 کے 36 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کردی۔
اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے 19 افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والوں میں پولیس سروس کے 8 افسران جبکہ فارن سروس کے 9 افسران شامل ہیں۔
وسیم امجد چوہدری، عمبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ سرور جاوید، اسد رحمان گیلانی، علی سرفراز حسین کی بھی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔
گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش پانیوالوں میں زاہد اختر زمان، نبیل احمد اعوان، احمد رضا سرور، بی اے ناصر، غلام نبی میمن، محمد فاروق مظہر، عمران یعقوب منہاس، عبدالخالق شیخ، محمد زبیر ہاشمی، محمد شہزاد سلطان، محمد طاہر، احمد نسیم وڑائچ، رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار احمد بھی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سید احسن رضا شاہ، فیصل نیاز ترمذی، نبیل منیر، رضوان سعید شیخ، ثقلین سیداں اور شفقت علی خان کی بھی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔