اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 92 گراں فروشوں کو حوالات بھیج دیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 760 کاروائیاں کیں۔
ان کارروائیوں میں اشیائے صرف مہنگے داموں بیچنے پر 3 دکانیں سیل کی گئیں، جبکہ 7 دکانداروں پرمقدمات درج کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گراں فروشوں پر 1 لاکھ 92 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔