• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں دو روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 16مرد، 10 خواتین اور ایک ڈیڑھ سال کی بچی شامل ہے۔ 

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں 11زخمی لائے گئے، 10 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد روانہ کر دیا گیا جبکہ ایک زیرِ علاج ہے۔

ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے۔

ریسکیو افسر کے مطابق عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی تھیں جو ذمے داروں کے حوالے کردی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید