کراچی (اسٹاف رپوٹر) کمشنر محمد سلیم راجپوت نےضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ یقینی بنا ئیں کہ سرکاری نرخ سختی سے نا فذ ہوں،دریں اثنا ا توارکو کراچی کے تمام اضلاع میں 234 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 13 لاکھ نوے ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔