• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری بلڈنگ واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا، پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل حادثے کا شکار عمارت پر کمیٹی رپورٹس کا جائزہ لیں گے، کراچی میں 500 سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں، جن میں زیادہ تر ضلع جنوبی میں ہیں، ان کا متبادل حل ڈھونڈیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے شہریوں کو فلیٹ خریدتے وقت متعلقہ اداروں سے منظوری کی جانچ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب آگرہ تاج میں خالی کرائی گئی عمارت چند سال قبل ایس بی سی اے کی منظوری کے بغیر بنی تھی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کی ہے جلوس میں سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے جائیں، سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں محرم کے دوران 1400 سے زائد مجالس کو سیکیورٹی دی جاتی ہے، 50 ہزار پولیس اہلکار جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید