• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل جاوید نے آف لوڈ کرنے کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی

فیصل جاوید— فائل فوٹو
فیصل جاوید— فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمرے کے لیے جانا چاہتے ہیں، عدالت نے وزارتِ داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانےنہیں دیا گیا۔

درخواست گزار فیصل جاوید کو ایئر پورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید