• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہیں آئے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی ایف بی آر اور بی ایس آئی پی حکام سے ملاقات ہو گی۔

ایف بی آر نے 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے پلان سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے۔

حکومت نے عدالتوں میں زیرِ سماعت ٹیکس کیسز میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی ٹیکس کیسز کی سماعت جلد کرانے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید