• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے کہ 610 پنشنرز کے واجبات بلدیہ عظمیٰ کراچی ادا کرنے جا رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خوشی ہے 610 پنشنرز کے واجبات بلدیہ عظمیٰ کراچی ادا کرنے جا رہی ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پینشن کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج کے ایم سی کی انتظامیہ کے لیے رہا، پچپن کروڑ روپے کے واجبات پنشنرز کو ادا کیے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ یہ وہ پیسے ہیں جو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے منافع کمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لوگوں کو کام ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اس مالی سال میں ہر یو سی میں 2، 2  کروڑ روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ جب پہلی بار بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹیک اوور کیا تھا تو ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، بلدیہ عظمیٰ کے پاس جائیداد بہت تھی لیکن ادائیگی کے لیے کچھ نہیں تھا۔

انہوں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے نہیں سوچا لوگوں کو ادائیگی اور پنشن کیسے دیں گے، سخت فیصلوں کا آج نتیجہ آ رہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی بڑے بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔

میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ کے ایم سی کے زیرِ انتظام اسپتالوں کو سولر ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، اب بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید