• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب بات اپوزیشن کی ہو تو آئین و قانون یاد آ جاتا ہے: سینیٹر منظور کاکڑ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے حالات سب کے سامنے ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ محسن عزیز نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا سے متعلق بل پیش کیا تھا، آپ اگر اس وقت بھی آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرتے تو سمجھ آتی، جب بات اپوزیشن کی ہوتی ہے تو آپ کو آئین و قانون یاد آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بات آپ پر آتی ہے تو آپ کسی آئین و قانون کو یاد نہیں رکھتے، سینیٹر عون عباس بپی کو گرفتار کیا گیا، میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا، تمام سینیٹر یہاں عزت کے ساتھ آئے ہوئے ہیں۔

سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا رکن ہو تو ایسی کارروائیاں ہوتی ہیں، یہ ایوان سب کے لیے برابر ہے، ہم حکومت میں ہیں مگر حکومت کا یہ رویہ ٹھیک نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے بھی لوگ ہوں گے جن کے بڑے گناہ ہوں گے مگر ادھر کوئی نہیں دیکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید