• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی 45 پر ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کی ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا اور جے یو آئی ف کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کر دی۔

پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔

علی مدد جتک کے خلاف نصر اللّٰہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی اور الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید