پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ تشویش ناک صورتِ حال پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے، بنوں واقعے میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، پاکستان نے اس جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ گلوبل انڈیکس میں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔