• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، عمر ایوب

ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے، عمر ایوب - فوٹو: فائل
ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے، عمر ایوب - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔

اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملاقات کیلئے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی، سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ہمارے ایم این اے عون عباس بپی کو اٹھایا گیا ہے، ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی رٹ ریڈ زون تک رہ گئی ہے، بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ جنید اکبر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین سے پوچھیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ اس ملک میں آئین ہے نہ قانون، ملک میں افراط زر بڑھ رہا ہے، 20 لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں، 27 ارب ڈالر سرمایہ پاکستان سے باہر چلا گیا ہے، ایس آئی ایف سی مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، یہاں صرف نشانہ پاکستان تحریک انصاف ہے، ایک کڑی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔  

قومی خبریں سے مزید