• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس اور غیر قانونی بلنگ: حیسکو کے 8 ملازمین کیخلاف مقدمات درج، 6 گرفتار

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو 

بوگس اور غیر قانونی بلنگ کے الزام میں حیسکو کے 8 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی جانب سے حیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نامزد ملزمان میں جان محمد ساند، سید بشیر الدین، سید فرید الدین، شمس دین لاشاری، اشفاق علی، ایاز دین ،شہزاد احمد اور محمد اسحاق شامل ہیں جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان جان محمد ساند بطور ریونیو آفیسر، سید بشیر الدین میٹر سپروائزر تعینات تھے۔

نامزد ملزمان میں سید فرید الدین، اشفاق علی اور شمس دین لاشاری میٹر ریڈر تھے۔

نامزد ملزمان میں ایاز دین، شہزاد احمد اور محمد اسحاق کی تعیناتی بطور میٹر ریڈر تھی۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق سب ڈویژن سیٹلائٹ ٹاون میں ملزمان نے 7 کنکشنز پر 72767 یونٹس کی بوگس بلنگ کی۔

ملزمان نے شہریوں کو 29 لاکھ روپے سے زائد کے بوگس بلز جاری کیے۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید