• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم تجارتی گزرگاہ تیرہویں روز بھی بند، یومیہ 30 لاکھ ڈالر کا نقصان


پاک افغان بارڈر پر متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ تیرہویں روز بھی بند ہے۔

دوطرفہ تجارت سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل ہونے سے یومیہ 30 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سائیڈ نے پاک افغان سرحد پر پاکستانی حدود میں دو سرحدی چوکیوں کی تعمیر کی کوشش کی، منع کرنے پر فائرنگ بھی کی گئی۔

 افغانستان کی ان سرگرمیوں کے باعث طورخم سرحد کو بند کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید