• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی پر غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی پر غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ ڈیراور میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ عون عباس بپی سمیت 5 نامزد اور 6 نامعلوم افراد پر درج کیا گیا ہے۔ 

مقدمہ کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ملزمان نے چولستان میں غیر قانونی طور پر چنکارا ہرن کا شکار کیا، ملزمان نے وائلڈ لائف کی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی اور قتل کی دھکمیاں دیں۔

قومی خبریں سے مزید