• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں امریکی فنڈنگ سے چلنے والے ہیلتھ پروجیکٹس کو فنڈز بحالی کے خطوط موصول

لندن میں امریکی فنڈنگ سے چلنے والے چند صحت کے پروجیکٹ کو فنڈنگ بحالی کے خطوط موصول ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پروجیکٹ کیلئے فنڈنگ گزشتہ ہفتے اچانک روک دی گئی تھی۔

ذرائع نے امدادی فنڈ بحالی کے خطوط وصول ہونے کی تصدیق کردی۔

فنڈنگ وصول کندگان نے خطوط کو امید افزا قرار دیتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ اب تک فنڈنگ موصول نہیں ہوئی ہے جس سے ان کی امدادی سرگرمیاں معدوم ہوگئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار وائٹ ہاؤس میں صدارت سنبھالتے ہی عالمی اداروں کیلئے امریکی امداد 90 روز کیلئے روکنے کا حکم دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید