اردن کی ملکہ رانیہ نے عقبہ میں خواتین رہنماؤں کے لیے رمضان افطار ڈنر کی میزبانی کی ہے۔
ملکہ رانیہ نے خواتین رہنماؤں کی خدمات کو سرہاتے ہوئے ان کے اعزاز میں عقبہ میں افطاری کا اہتمام کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملکہ نے اس افطار ڈنر کی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور بتایا ہے کہ مجھے خواتین کے ساتھ افطار کر کے بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین رہنماؤں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اس ضیافت کا اہتمام کیا اور انہیں عالمی دن کی مبارک باد پیش کی۔
ملکۂ اردن نے اردنی خواتین کو افرادی قوت اور لیبر مارکیٹ میں متحرک کردار اور اس کے ساتھ اہلِ خانہ کی دیکھ بھال میں خدمات پر خوب سراہا۔
اس موقع پر عقبہ کے گورنر خالد الحجاج نے ملکہ کا شہر میں خیر مقدم کیا اور خواتین کو با اختیار بنانے کی کوششوں پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔