پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے گزشتہ ماہ اپنا نیا گانا ’خوابیدہ‘ریلیز کیا تھا جس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اس گانے کی ویڈیو کو اب تک 6.3 ملین لوگ دیکھ چُکے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ گانا پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے پر بھی پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ فرحان سعید کے گانے ’خوابیدہ‘ کی ویڈیو کے ہدایت کار عادل شیخ ہیں اور میوزک پروڈیوسر انمول دانیال ہیں جبکہ میوزک کمپوزر نرمان نے گانے کو جذبات اور میلوڈی کا ایسا امتزاج دیا ہے جو پہلی بار ہی سننے والوں کے دلوں کو چھولے۔
گلوکار کے چارٹ بسٹرز میں سجنی، رویاں اور تھوڑی دیر شامل ہیں جن کی وجہ سے وہ مقبولیت کی بلندیوں پر رواں رہے اور ان کا شمار جنوبی ایشیاء کی پسندیدہ ترین آوازوں میں ہونے لگا۔